Sunday, January 12, 2014

216801-amirmuqamroadsidebombblast-1389544938-562-640x480.jpg




شانگلہ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام پر شانگلہ میں قاتلانہ حملے اور پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔

اپنے بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اے این پی رہنما میاں مشتاق کے قتل اور امیر مقام پر قاتلانہ حملے کی ذمہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے رہنما کافی عرصے سے ان کا ہدف ہیں اور وہ کبھی نہ سوچیں کہ انہیں معاف کر دیا جائے گا جب کہ امیر مقام ماضی میں پرویز مشرف کی حکومت کی حصہ رہے اور اب مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں۔ طالبان ترجمان کے مطابق دونوں طالبان کے مخالف ہیں اسی لیے انہیں حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری اسلم کے قتل کا مقدمے میں انہیں نامزد کرنا باعث فخر ہے اور جو لوگ طالبان کو مار رہے ہیں یا ان پر جیلوں میں تشدد کر رہے ہیں انہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment